iPhone کے ساتھ تعامل کرنے کے لیے “وائس کنٹرول” کمانڈ کا استعمال کریں
اپنے iPhone پر صوتی کنٹرول چالو کرنے کے بعد آپ اسکرین پر موجود چیزوں کے ساتھ تعامل کرنے کے لیے کمانڈ بول سکتے ہیں، جیسچر انجام دے سکتے اور بٹن دبا سکتے ہیں، متن کو املا کر سکتے اور اس میں ترمیم کر سکتے ہیں اور بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں۔
نوٹ: صوتی کنٹرول چالو ہونے پر آپ متن کو املا کرنے کے لیے صوتی کنٹرول کا استعمال کرتے ہیں؛ معیاری iOS املا دستیاب نہیں ہے۔ اگر آپ اپنی آواز سے اپنے iPhone کو کنٹرول کیے بغیر صرف املا کا استعمال کر کے متن درج کرنا چاہتے ہیں تو متن املا کرانا دیکھیں۔ صوتی کنٹرول تمام زبانوں میں دستیاب نہیں ہے۔ iOS اور iPadOS فیچر دستیابی کی ویب سائٹ دیکھیں۔
صوتی کنٹرول سیٹ اپ کرنا
پہلی بار صوتی کنٹرول چالو کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ iPhone Wi-Fi نیٹ ورک پر انٹرنیٹ سے کنکٹڈ ہے۔ iPhone کے ذریعے Apple سے ایک بار فائل ڈاؤنلوڈ مکمل کرنے کے بعد، صوتی کنٹرول کا استعمال کرنے کے لیے آپ کو انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔
سیٹنگ
> رسائیت > صوتی کنٹرول پر جائیں۔“صوتی کنٹرول سیٹ اَپ کریں” پر ٹیپ کریں، پھر فائل ڈاؤنلوڈ کرنا شروع کرنے کے لیے “جاری رکھیں” پر ٹیپ کریں۔
ڈاؤنلوڈ مکمل ہونے پر اسٹیٹس بار میں
ظاہر ہوتا ہے جو نشاندہی کرتا ہے کہ صوتی کنٹرول چالو ہے۔درج ذیل جیسے اختیارات سیٹ کریں:
زبان: آف لائن استعمال کے لیے زبان سیٹ کریں اور زبانیں ڈاؤنلوڈ کریں۔
کمانڈ کو حسب خواہش بنائیں: دستیاب کمانڈ دیکھیں اور نئے کمانڈ بنائیں۔
فرہنگ: صوتی کنٹرول کو نئے الفاظ اور فقرے شناخت کرنا سکھائیں۔ آپ کوئی لفظ یا فقرہ درج کر سکتے ہیں اور صوتی کنٹرول کو سکھا سکتے ہیں کہ آپ اس کا تلفظ کیسے کرتے ہیں یا الفاظ کی فہرست امپورٹ کر سکتے ہیں۔
نوٹ: تمام صوتی کنٹرول زبانیں حسب خواہش فرہنگ کو سپورٹ نہیں کرتی ہیں۔
تصدیق دکھائیں: صوتی کنٹرول کے ذریعے کمانڈ کی شناخت کیے جانے پر اسکرین کے اوپری حصے پر بصری تصدیق ظاہر ہوتی ہے۔
آواز پلے کریں: صوتی کنٹرول کے ذریعے کمانڈ کی شناخت کیے جانے پر قابل سماعت آواز پلے ہوتی ہے۔
اشارے دکھائیں: کمانڈ کی تجاویز اور اشارے دیکھیں۔
اوورلے: اسکرین ایلیمنٹ پر نمبر، نام یا گرِڈ ڈسپلے کریں۔
اٹینشن اویئر: Face ID والے iPhone پر جب آپ اپنے iPhone کی طرف دیکھتے ہیں تو صوتی کنٹرول فعال ہو جاتا ہے اور جب آپ اس سے اپنی نظر ہٹاتے ہیں تو غیر فعال ہو جاتا ہے۔
صوتی کنٹرول کو چالو یا بند کرنا
صوتی کنٹرول سیٹ اَپ کرنے کے بعد آپ ذیل میں سے کوئی کام کر کے اسے تیزی سے چالو یا بند کر سکتے ہیں:
اگر آپ نے صوتی کنٹرول کو کنٹرول سینٹر میں شامل کیا ہے تو اس کا استعمال کریں۔
اگر آپ نے رسائیت شارٹ کٹ کو صوتی کنٹرول چالو کرنے کے لیے سیٹ اَپ کیا ہے تو اس کا استعمال کریں۔
Siri: Siri سے کچھ اس طرح کہیں “Turn on Voice Control” Siri کے استعمال کا طریقہ سیکھیں۔
کمانڈ کا استعمال شروع کرنا
اپنے iPhone پر صوتی کنٹرول کا استعمال کرنے کے لیے بس کمانڈ بولیں۔
صوتی کنٹرول: مثال کے طور پر، کہیں “کنٹرول سینٹر کھولیں”، “ہوم پر جائیں”، “آئٹم کا نام پر ٹیپ کریں” یا “والیوم بڑھائیں”۔
تجویز: صوتی کنٹرول سے واقفیت حاصل کرنے اور ضروری کمانڈ کی مشق کرنے کے لیے انٹرایکٹو صوتی کنٹرول ٹیوٹوریل کا استعمال کریں۔ سیٹنگ
> رسائیت > صوتی کنٹرول پر جائیں، پھر “صوتی کنٹرول ٹیوٹوریل کھولیں” پر ٹیپ کریں۔
صوتی کنٹرول کو پاز کرنا یا دوبارہ شروع کرنا
اگر آپ نہیں چاہتے کہ آپ کے ذریعے بولے گئے الفاظ کو کمانڈ یا املا کے طور پر سمجھا جائے تو “صوتی کنٹرول” کو پاز کریں۔ پھر سے کمانڈ اور املا سننے کے لیے تیار ہونے پر “صوتی کنٹرول” کو دوبارہ شروع کریں۔
صوتی کنٹرول: “سننا بند کریں” یا “سننا شروع کریں” کہیں۔
دیکھیں کہ آپ کن کمانڈ کا استعمال کر سکتے ہیں
دستیاب کمانڈ کی فہرست ڈسپلے کریں جو آپ جس ایپ میں کام کر رہے ہیں اور آپ کیا کر رہے ہیں اس کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ دستاویز لکھتے وقت متن کی فارمیٹنگ کے کمانڈ دیکھیں گے۔
صوتی کنٹرول: “کمانڈ دکھائیں” کہیں۔
اعانت یافتہ کمانڈ کی مکمل فہرست براؤز کرنے اور انھیں استعمال کرنے کے طریقے کی مثالیں دیکھنے کے لیے سیٹنگ
> رسائیت > صوتی کنٹرول > کمانڈ پر جائیں۔
اسکرین پر موجود آئٹم کو لیبل کرنا
جب آپ کو کسی چیز کے بارے میں یقین نہ ہو کہ اسے کس نام سے بلانا ہے تو آپ اسکرین پر ہر آئٹم کے آگے کوئی نام یا نمبر ڈسپلے کر سکتے ہیں۔ پھر آپ آئٹم کے نام یا نمبر کا استعمال کر کے اس کے ساتھ تعامل کر سکتے ہیں۔
صوتی کنٹرول: “نام دکھائیں”، “نمبر دکھائیں” یا “متن نمبر دکھائیں” کہیں۔
کسی آئٹم کے ساتھ تعامل کرنے کے لیے، اس کا نام یا نمبر بولیں یا کوئی کمانڈ—جیسے کہ “دیر تک دبائیں”—کے بعد آئٹم کا نام یا نمبر بولیں۔ آپ کے ذریعے کمانڈ بولنے کے بعد آئٹم کے نام یا نمبر غائب ہو جاتے ہیں۔
اسکرین پر نمبر والا گرِڈ دکھانا
آپ گرِڈ کا اضافہ کر کے اسکرین کے کسی خاص حصے کے ساتھ تعامل کرنا آسان بنا سکتے ہیں۔
صوتی کنٹرول: “گرِڈ دکھائیں” کہیں۔
گرِڈ پر موجود لوکیشن کے ساتھ تعامل کریں: اگر نمبر اس لوکیشن پر ہے جس کے ساتھ آپ تعامل کرنا چاہتے ہیں تو کوئی کمانڈ—جیسے کہ “ٹیپ کریں”—کے بعد گرِڈ کا نمبر بولیں۔ آپ کے ذریعے کمانڈ بولنے کے بعد گرِڈ غائب ہو جاتا ہے۔
گرِڈ کے کسی حصے پر ڈرل ڈاؤن کریں: اگر آپ کو لوکیشن کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تو اس حصے میں مزید تفصیلی گرِڈ دکھانے کے لیے گرِڈ نمبر بولیں۔
اوورلے بند کرنے کے لیے “نام چھپائیں”، “نمبر چھپائیں” یا “گرِڈ چھپائیں” کہیں۔
متن درج کرنا
متن اِنپُٹ ایریا میں کام کرتے وقت آپ لفظ بہ لفظ (املا موڈ کے ساتھ) یا حرف بہ حرف (ہجے موڈ کے ساتھ) املا بول سکتے ہیں۔ صوتی کنٹرول کمانڈ کو غلطی سے متن کے طور پر درج کیے جانے سے بچنے کے لیے صوتی کنٹرول سے صرف کمانڈ کے لیے رد عمل کرنے کی اجازت دیں (کمانڈ موڈ کے ساتھ)۔
جب آپ متن اِنپُٹ ایریا میں ہوتے ہیں اور اسکرین پر موجود آئٹم کو نمبر کے ساتھ لیبل کرتے ہیں تو متن کی ہر لائن کے آگے نمبر دکھائے جاتے ہیں۔ انتخاب میں ہر لفظ کے لیے نمبر ڈسپلے کرنے کے لیے متن کی ایک لائن یا دوسرا سیکشن منتخب کریں؛ لفظ میں ہر ایک حرف کے لیے نمبر دکھانے کے لیے ایک لفظ منتخب کریں۔ متنی آئٹم (جیسے کہ لائن یا لفظ) کے ساتھ تعامل کرنے کے لیے، کمانڈ کے بعد آئٹم کا نام یا نمبر بولیں۔ مثال کے طور پر، آپ کہہ سکتے ہیں “[آئٹم نمبر] حذف کریں” یا “[آئٹم نمبر] کو بڑے حروف میں بدلیں”۔
کمانڈ | وضاحت |
|---|---|
| لفظ بہ لفظ املا بولیں۔ آپ کے ذریعے کہا گیا کوئی بھی لفظ جو صوتی کنٹرول کمانڈ نہیں ہے اسے متن کے طور پر درج کیا جاتا ہے۔ “املا” موڈ ڈیفالٹ طور پر چالو رہتا ہے۔ کچھ صوتی کنٹرول زبانوں میں اگر کئی الفاظ صوتیاتی طور پر آپ کے ذریعے بولے گئے الفاظ سے میل کھاتے ہیں تو وہ اسکرین پر ظاہر ہوں گے۔ اپنی پسند کے مطابق منتخب کرنے کے لیے ٹیپ کریں۔ |
| حرف بہ حرف املا بولیں۔ “ہجے” موڈ اس وقت کارآمد ہوتا ہے جب آپ کو پاس ورڈ، ویب ایڈریس یا حروف کا دوسرا سلسلہ درج کرنا ہو جسے “املا” موڈ میں لفظ کے طور پر شناخت نہیں کیا جائے گا۔ “ہجے” موڈ چالو ہونے پر حروف درج کرتے وقت درستگی بڑھانے کے لیے آپ حرف کے صوتیاتی حروف تہجی کوڈ ورڈ کا استعمال کر سکتے ہیں (مثال کے طور پر، “abc” درج کرنے کے لیے “Alfa Bravo Charlie” کہیں)۔ نوٹ: صوتی کنٹرول کی تمام زبانوں میں ہجے موڈ دستیاب نہیں ہے۔ |
| صوتی کنٹرول صرف کمانڈ پر رد عمل کرتا ہے۔ وہ الفاظ اور حروف جو کمانڈ نہیں ہیں انھیں نظر انداز کر دیا جاتا ہے اور انھیں متن کے طور پر درج نہیں کیا جاتا۔ کمانڈ موڈ اس وقت کارآمد ہوتا ہے جب آپ کو سلسلے وار کمانڈ بولنے کی ضرورت ہوتی ہے اور آپ نہیں چاہتے کہ وہ نادانستہ طور پر متن اِنپُٹ ایریا میں درج ہو جائیں۔ کمانڈ موڈ چالو ہونے پر متن اِنپُٹ ایریا میں |