BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ: سپریم کورٹ نے حکومت کی نظرِثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال منتقل کرنے سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی نظرثانی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی ہے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد کیے گئے اعتراضات میں یہ نکتہ بھی شامل ہے کہ نظرثانی درخواست کے ساتھ جمع کرایا گیا فائل ورک نامکمل تھا۔
اسلام آباد اور نئی دہلی نے ایک دوسرے کے ہائی کمیشن کی عمارتوں کے باہر موجود ’تجاوزات‘ ہٹا دیں
انڈین میڈیا کے مطابق دلی میں انڈین حکام نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ویزا سیکشن کے باہر موجود تجاوزات کو گِرایا گیا ہے۔ جبکہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے مطابق ڈپلومیٹک انکلیو کے اندر تجاوزات ہٹانے کی کارروائی کی گئی تھی جس دوران انڈین ہائی کمیشن کے باہر تجاوزات کو بھی ہٹایا گیا۔
اشرف غنی کہاں ہیں اور ان کی افغانستان واپسی پر بحث کیوں شروع ہوئی؟
پانچ برس قبل انھی دنوں اشرف غنی کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا اور وہ ازبکستان روانہ ہوئے تھے۔ وہاں ایک رات قیام کے بعد انھوں نے متحدہ عرب امارات میں پناہ لی جہاں وہ اب سے دو ماہ قبل تک مقیم رہے۔ تاہم متحدہ عرب امارات سے روانگی کا اعلان کرنے کے بعد سے اشرف غنی نے دو ماہ سے زائد عرصے سے اپنی نئی رہائش گاہ کے بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
دفاعی قوت، اخراجات اور ہتھیار: پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کی فوجی صلاحیت کے بارے میں ہمیں کیا معلوم ہے؟
اِن تینوں ممالک میں سے صرف پاکستان کے پاس اعلانیہ جوہری ہتھیار ہیں۔ جبکہ ترکی صرف نیٹو کے جوہری شراکتی نظام کا حصہ ہے اور سعودی عرب نے ’پُرامن مقاصد کے لیے‘ حال ہی میں امریکہ کے ساتھ سویلین جوہری پروگرام کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔ تاہم ٹرمپ نے اس معاملے پر ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی شرط رکھی تھی۔
شام کے ایک فوجی اڈے پر حملہ اسرائیل اور ترکی کے درمیان کشیدگی کی وجہ کیوں بن رہا ہے؟
آزاد خبر رساں ویب سائٹ سربستیت نے دعویٰ کیا کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست تصادم ’بال بال ٹل گیا۔‘ رپورٹ میں تجزیہ کار چارلس لسٹر کے اس دعوے کا حوالہ دیا گیا کہ حملے سے صرف چند گھنٹے قبل ایک ترک فوجی وفد اس اڈے پر موجود تھا۔
چکوال میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 9 سالہ آسٹریلوی شہری ہانیہ احمد کی ہلاکت: انکوائری رپورٹ میں کیا بتایا گیا ہے؟
انکوائری رپورٹ میں ملزم کانسٹیبل کے موقف کو، کہ انھوں نے ڈاکوؤں پر حقِ دفاع کے تحت فائرنگ کی، غلط اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔
پاکستان کے خلاف تباہ کن بولنگ کے بعد انگلینڈ کے بولرز کا گیند بانٹنے کا انوکھا منصوبہ: ’میں نے پہلی بار ایسا ہوتے دیکھا ہے‘
ٹنگ اور رابنسن 2006 میں اولڈ ٹریفورڈ میں پاکستان کے خلاف سٹیو ہارمیسن اور مونٹی پنیسر کے بعد انگلینڈ کے وہ پہلے بولرز ہیں جنھوں نے ایک ہی ٹیسٹ اننگز میں پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے میدان سے باہر آئے اور ایک گیند کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا۔
اسرائیل کا پہلی بار پانچ سالہ ہند رجب کی گاڑی پر فوجیوں کی فائرنگ کا اعتراف
اسرائیلی فوج نے پہلی بار اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے 2024 میں غزہ میں فلسطینی بچی ہند رجب کو لے جانے والی گاڑی پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں پانچ سالہ ہند سمیت اس کے چھ رشتہ دار ہلاک ہو گئے تھے۔
مطیع الرحمن: وہ پائلٹ جس نے راشد منہاس کا طیارہ ہائی جیک کیا
مطیع الرحمن نے سنہ 1971 کی جنگ کے دوران کراچی سے پاکستانی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ اغوا کر کے انڈیا لے جانے کی کوشش کی مگر وہ اس کوشش میں ناکام رہے اور طیارہ انڈیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں وہ اپنے زیرِ تربیت پائلٹ راشد منہاس کے ساتھ ہلاک ہو گئے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































