iPad پر Apple سے سائن اِن کرنا
”Apple سے سائن اِن کریں” کے ذریعے آپ اپنے Apple اکاؤنٹ کے ساتھ شرکت کرنے والے ویب سائٹ اور ایپ میں سائن اِن کر سکتے ہیں۔ آپ کو نئے پاس ورڈ بنانے اور انہیں یاد رکھنے کی ضرورت نہیں ہے اور آپ کا اکاؤنٹ دو سطحی توثیق کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے۔ آپ اپنے فیملی اور قابل اعتماد روابط کے ساتھ اپنے “Apple سے سائن اِن کریں” کی رسائی شیئر کر سکتے ہیں۔
”Apple سے سائن اِن کریں” کو آپ کی رادزاری کا خیال رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آپ کا اکاؤنٹ سیٹ اپ کرنے کے لیے ویب سائٹ اور ایپ میں صرف آپ کا نام اور ای میل ایڈریس مطلوب ہو سکتے ہیں، اور اس کا استعمال کرنے پر Apple آپ کو ٹریک نہیں کرے گا۔
آپ کے Apple اکاؤنٹ کے لیے Apple سے سائن اِن کرنے کے لیے دو سطحی توثیق مطلوب ہے۔ یہ آپ کے Apple اکاؤنٹ، آپ کے ایپ اکاؤنٹ اور آپ کے ایپ کے مواد کی حفاظت کرتی ہے۔
Apple سے سائن ان کرنے کے لیے اکاؤنٹ سیٹ اپ یا اپ گریڈ کرنا
جب کوئی شرکت کرنے والی ویب سائٹ یا ایپ آپ سے اکاؤنٹ سیٹ اپ یا اپ گریڈ کرنے کے لیے کہے تو درج ذیل کام کریں:
”Apple سے سائن اِن کریں” پر ٹیپ کریں۔
اسکرین پر دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
کچھ ایپ (اور ویب سائٹ) آپ کے نام اور ای میل ایڈریس کی درخواست نہیں کرتے ہیں۔ اس صورت میں آپ صرف Face ID یا Touch ID سے (اپنے ماڈل کے مطابق) توثیق کریں پھر ایپ کا استعمال شروع کریں۔
دیگر ایپ یا ویب سائٹ ذاتی اکاؤنٹ سیٹ اپ کرنے کے لیے آپ کا نام اور ای میل ایڈریس طلب کر سکتے ہیں۔ جب کوئی ایپ یہ معلومات طلب کرتا ہے تو “Apple سے سائن ان کریں” آپ کو جائزہ لینے کے لیے اپنے Apple اکاؤنٹ سے آپ کا نام اور ذاتی ای میل ایڈریس دکھاتا ہے۔
اپنے نام میں ترمیم کرنے کے لیے اس پر ٹیپ کریں، پھر تبدیلیاں کرنے کے لیے کِی بورڈ کا استعمال کریں۔
ای میل ایڈریس کی وضاحت کرنے کے لیے ذیل میں سے کوئی کام کریں:
اپنے ذاتی ای میل ایڈریس کا استعمال کریں: “میرا ای میل شیئر کریں” پر ٹیپ کریں۔
اگر آپ کے پاس اپنے Apple اکاؤنٹ سے وابستہ متعدد ای میل ایڈریس ہیں تو اپنی مرضی کے مطابق ایڈریس منتخب کریں۔
اپنا ای میل ایڈریس چھپائیں: “میرا ای میل چھپائیں” پر ٹیپ کریں۔
یہ اختیار آپ کو اپنا ذاتی ای میل ایڈریس شیئر کیے بغیر ایپ سے ای میل موصول کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ جب آپ یہ اختیار منتخب کرتے ہیں تو Apple آپ کے لیے ایک منفرد اور بلا ترتیب ای میل ایڈریس بناتا ہے اور ایپ سے اس ایڈریس پر بھیجا گیا کوئی بھی ای میل آپ کے ذاتی ایڈریس پر فارورڈ کیا جاتا ہے۔
اپنی معلومات کا جائزہ لینے اور ای میل کا اختیار منتخب کرنے کے بعد “جاری رکھیں” پر ٹیپ کریں، Face ID یا Touch ID (آپ کے ماڈل کے مطابق) سے توثیق کریں، پھر ایپ کا استعمال شروع کریں۔
اپنے اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے سائن اِن کریں
”Apple سے سائن اِن کریں” کا استعمال کرتے ہوئے کسی ویب سائٹ یا ایپ کے ساتھ اکاؤنٹ سیٹ اپ کرنے کے بعد عام طور پر آپ کو اپنے iPad پر دوبارہ اس میں سائن اِن کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ لیکن اگر آپ کو سائن اِن کرنے کے لیے کہا جائے (مثال کے طور پر کسی اکاؤنٹ سے سائن آؤٹ ہونے کے بعد) تو درج ذیل کام کریں:
”Apple سے سائن اِن کریں” پر ٹیپ کریں۔
ظاہر ہونے والے Apple اکاؤنٹ کا جائزہ لیں، پھر “جاری رکھیں” پر ٹیپ کریں۔
Face ID یا Touch ID (آپ کے ماڈل کے مطابق) سے توثیق کریں۔
ای میل فارورڈ کرنے کے لیے استعمال کیا جانے والا ایڈریس تبدیل کرنا
اگر آپ نے اکاؤنٹ بناتے وقت اپنا ای میل ایڈریس چھپانا منتخب کیا ہے اور آپ کے Apple اکاؤنٹ سے وابستہ ایک سے زیادہ ایڈریس ہیں تو آپ اس ایڈریس کو تبدیل کر سکتے ہیں جس پر آپ کے فارورڈ کیے گئے ای میل موصول ہوتے ہیں۔
سیٹنگ > [آپ کا نام] > نام، فون نمبر، ای میل > اس پر فارورڈ کریں پر جائیں۔
ایک مختلف ای میل ایڈریس منتخب کریں، پھر “ہو گیا” پر ٹیپ کریں۔
ایپ کے لیے “Apple سے سائن اِن کریں” کی سیٹنگ کا جائزہ لینا یا تبدیل کرنا
سیٹنگ > [آپ کا نام] > Apple سے سائن اِن کریں پر جائیں۔
کسی ایپ کی سیٹنگ تبدیل کرنے کے لیے اس پر ٹیپ کریں، پھر ذیل میں سے کوئی کام کریں:
ای میل فارورڈ کرنا بند کریں: “میرا ای میل چھپائیں کا نظم کریں” پر ٹیپ کریں، ایپ پر ٹیپ کریں، پھر “اس پر فارورڈ کریں” کو بند کریں۔ آپ کو ایپ کی طرف سے مزید کوئی ای میل موصول نہیں ہوگا۔
“Apple سے سائن اِن کریں” کا استعمال کرنا بند کریں: “حذف کریں” پر ٹیپ کریں، پھر “استعمال کرنا بند کریں” پر ٹیپ کریں۔ اگلی بار جب آپ ایپ میں سائن اِن کرنے کی کوشش کریں گے تو آپ سے نیا اکاؤنٹ بنانے کے لیے کہا جا سکتا ہے۔
”Apple سے سائن اِن کریں” کی رسائی شیئر کرنا
اپنے iPad پر پاس ورڈ ایپ
پر جائیں۔“تمام” پر ٹیپ کریں، پھر اس اکاؤنٹ کا پتہ لگائیں اور اس پر ٹیپ کریں جہاں آپ کو “Apple سے سائن اِن کریں” کا استعمال کرنا ہے۔
“گروپ” پر ٹیپ کریں، پھر “نیا گروپ” پر ٹیپ کریں۔
گروپ کے لیے نام درج کریں، پھر “لوگوں کو شامل کریں” پر ٹیپ کریں۔
جس شخص یا جن لوگوں کو آپ شامل کرنا چاہتے ہیں ان کا نام، ای میل ایڈریس یا فون نمبر ٹائپ کریں، پھر “شامل کریں” پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: اپنے گروپ میں کسی کو شامل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ آپ کے رابطہ ایپ میں ہوں اور وہ IOS 17، iPadOS 17، macOS 14 یا اس کے بعد کے ورژن کا ڈیوائس استعمال کرتا ہو۔ اگر انہیں گروپ میں شامل کیا جا سکتا ہے تو ان کے رابطے کی معلومات نیلے رنگ میں دکھائی دیتی ہیں۔ اگر یہ سرمئی رنگ میں ظاہر ہو تو ہو سکتا ہے کہ ان کا iPhone، iPad یا Mac شیئر کردہ پاس ورڈ گروپ کے لیے اعانت یافتہ نہ ہو۔
“بنائیں” پر ٹیپ کریں۔
”Apple سے سائن اِن کریں” آپ کے دیگر ان ڈیوائسوں—iPad، Apple Watch، Mac، Apple TV اور iPod touch پر بھی کام کرتا ہے—جن میں آپ نے ایک ہی Apple اکاؤنٹ سے سائن اِن کیا ہے۔
کسی Android ایپ، Windows ایپ یا کسی ویب براؤزر سے سائن اِن کرنے کے لیے “Apple سے سائن ان کریں” پر ٹیپ کریں اور پھر اپنے Apple اکاؤنٹ کا پاس ورڈ درج کریں۔ مزید معلومات کے لیے Apple سپورٹ کا مضمون ”Apple سے سائن اِن کریں” کیا ہے؟ دیکھیں۔