iPad پر اپنے VoiceOver کی سیٹنگ تبدیل کرنا
آپ VoiceOver کے لیے آڈیو اختیارات، زبان، آواز، بولنے کی شرح اور لفاظی جیسی سیٹنگ کو حسب خواہش بنا سکتے ہیں۔
VoiceOver اسپیچ اور آواز کا والیوم ایڈجسٹ کرنا
VoiceOver اسپیچ اور آواز کے والیوم کے ساتھ دیگر تمام iPad آڈیو سمیت اپنے iPad کا والیوم بڑھانے یا کم کرنے کے لیے iPad پر والیوم بٹن دبائیں۔
VoiceOver کے بولنے کے دوران iPad آڈیو کا والیوم عارضی طور پر کم کرنے کے لیے، سیٹنگ
> رسائیت > VoiceOver > آڈیو میں جائیں، “آڈیو ڈکنگ” پر ٹیپ کریں، پھر “بولنے پر” منتخب کریں۔ جب VoiceOver بول رہا ہو تو میڈیا اور کال جیسے دوسرے iPad آڈیو کے لیے والیوم میں کتنی کمی ہونی چاہیے، یہ سیٹ کرنے کے لیے “ڈکنگ کی مقدار” سلائڈر ڈریگ کریں۔دیگر آڈیو کے اختیارات سیٹ کرنے کے لیے سیٹنگ
> رسائیت > VoiceOver > آڈیو پر جائیں، پھر درج ذیل جیسے اختیارات سیٹ کریں:آوازیں: صوتی افیکٹ کو ایڈجسٹ اور پری ویو کریں۔
HDMI پر بھیجیں: آڈیو کو خارجی طور پر کنکٹڈ ڈیوائس جیسے انسٹرومنٹ ایمپلیفائر یا DJ مکسر پر روٹ کریں۔
VoiceOver کی زبان سیٹ کرنا
بنیادی زبان تبدیل کریں: VoiceOver اسی زبان کا استعمال کرتا ہے جسے آپ اپنے iPad کے لیے منتخب کرتے ہیں۔ دوسری بنیادی زبان منتخب کرنے کے لیے سیٹنگ
> عام > زبان اور خطہ پر جائیں، پھر “زبان شامل کریں” پر ٹیپ کریں۔روٹر کا استعمال کر کے زبانوں کو سوئچ کریں: دوسری زبان کے لیے دستیاب آواز پر سوئچ کرنے کے لیے روٹر کا استعمال کریں۔
آٹومیٹک طریقے سے زبانیں سوئچ کریں: ViceOver دوسری زبان میں متن کی شناخت کر سکتا ہے اور آٹومیٹک طریقے سے اس زبان کے لیے دستیاب آواز میں سوئچ کر سکتا ہے۔ سیٹنگ > رسائیت > VoiceOver > اسپیچ پر جائیں، پھر “زبان کی شناخت کریں” چالو کریں۔
نوٹ: VoiceOver تمام زبانوں میں دستیاب نہیں ہے۔ Apple سپورٹ کا مضمون VoiceOver کے ذریعے اعانت یافتہ زبانیں دیکھیں۔
بولنے والی آواز تبدیل کرنا
آپ VoiceOver کے بولنے کی آواز تبدیل کر سکتے ہیں یا دوسری آواز شامل کر سکتے ہیں اور ضرورت کے مطابق آوازوں کے درمیان سوئچ کرنے کے لیے روٹر کا استعمال کر سکتے ہیں۔
سیٹنگ
> رسائیت > VoiceOver پر جائیں۔“اسپیچ” پر ٹیپ کریں، پھر ذیل میں سے ایک کام کریں:
بنیادی آواز تبدیل کریں: موجودہ بنیادی آواز کے نام پر ٹیپ کریں، پھر آواز پر ٹیپ کریں۔
دوسری آواز شامل کریں: “روٹر کی آواز شامل کریں” پر ٹیپ کریں۔
آواز منتخب کریں۔ افزودہ آواز منتخب کرنے کے لیے پہلے
پر ٹیپ کریں۔
بولنے کی آواز ایڈجسٹ کرنا
سیٹنگ
> رسائیت > VoiceOver پر جائیں، پھر ذیل میں سے کوئی کام کریں:
بولنے کی شرح ایڈجسٹ کریں: بولنے کی شرح کے سلائڈر کو ڈریگ کریں۔
پِچ ایڈجسٹ کریں: “اسپیچ” پر ٹیپ کریں، آواز پر ٹیپ کریں، پھر سلائڈر کو ڈریگ کریں۔ آپ “پِچ کی تبدیلی” بھی چالو کر سکتے ہیں تاکہ VoiceOver کسی گروپ کے پہلے آئٹم (جیسے فہرست یا ٹیبل) کو بولتے وقت زیادہ پِچ اور گروپ کے آخری آئٹم کو بولتے وقت کم پِچ کا استعمال کرے۔
مخصوص الفاظ کے تلفظ کی صراحت کریں: اسپیچ > تلفظ پر ٹیپ کریں،
پر ٹیپ کریں، فقرہ درج کریں، پھر جس طرح آپ فقرے کا تلفظ ادا کرنا چاہتے ہیں اسے املا یا ہجے کریں۔نوٹ: آپ صرف اس صورت میں املا کر سکتے ہیں جب آپ نے سیٹنگ > عام > کی بورڈ میں “املا فعال کریں” کو چالو کیا ہو۔
سیٹ کریں کہ VoiceOver آپ کو کتنا بتاتا ہے
سیٹنگ
> رسائیت > VoiceOver > لفاظی پر جائیں، پھر ذیل میں سے کوئی کام کریں:
VoiceOver کے ذریعے رموز اوقاف بولنے کا طریقہ تبدیل کریں: “رموز اوقاف” پر ٹیپ کریں، پھر گروپ منتخب کریں۔ آپ نئے گروپ بھی بنا سکتے ہیں، مثال کے طور پر، ایک پروگرامنگ گروپ جس میں “[“ کو “بایاں بریکٹ” کے طور پر بولا جاتا ہے۔
VoiceOver کے ذریعے اطلاعات پڑھنے کا طریقہ تبدیل کریں: “سسٹم کی اطلاعات” پر ٹیپ کریں۔ VoiceOver ڈیفالٹ طور پر اطلاعات کو پڑھتا ہے جس میں اِنکمنگ SMS بھی شامل ہیں—بھلے ہی iPad لاک ہو۔ جب آپ iPad اَنلاک کرتے ہیں تو غیر تسلیم شدہ اطلاعات کو دہرایا جاتا ہے۔
اضافی اختیارات منتخب کریں: VoiceOver سے اشارے، بڑے حروف، ایمبیڈڈ لِنک وغیرہ بولنے کے لیے کہیں۔ VoiceOver روٹر کے ایکشن کی تصدیق بھی کر سکتا ہے اور ٹارچ چالو ہونے پر آپ کو بتا سکتا ہے۔
سرگرمی کے لیے VoiceOver سیٹنگ کو حسب خواہش بنانا
آپ پروگرامنگ جیسی سرگرمی کے لیے VoiceOver سیٹنگ کے گروپ کو حسب خواہش بنا سکتے ہیں۔ پھر، جب آپ کچھ ایپ کھولتے یا روٹر کو ایڈجسٹ کرتے ہیں، تو اسپیچ، آڈیو، لفاظی، ٹائپنگ، نیویگیشن اور بریل کے لیے سیٹنگ آٹومیٹک طریقے سے لاگو ہو جاتی ہیں۔
سیٹنگ
> رسائیت > VoiceOver > سرگرمیاں پر جائیں۔موجودہ سرگرمی منتخب کریں یا “سرگرمی شامل کریں” پر ٹیپ کریں۔
سیٹنگ ایڈجسٹ کریں، پھر “آٹومیٹک سوئچنگ” کے نیچے ذیل میں سے کوئی کام کریں:
مخصوص ایپ کے لیے سیٹنگ لاگو کریں: “ایپ” پر ٹیپ کریں، پھر ان کا انتخاب کریں جن پر آپ یہ سیٹنگ لاگو کرنا چاہتے ہیں۔
مخصوص سیاق و سباق کے لیے سیٹنگ لاگو کریں: “سیاق و سباق” پر ٹیپ کریں، پھر ایک یا ایک سے زیادہ سیاق و سباق کا انتخاب کریں، جیسے کہ “ورڈ پروسیسنگ”، “پیغام رسانی” یا “کنسول”۔
فلیٹ یا گروپ کردہ نیویگیشن کا استعمال کرنا
سیٹنگ
> رسائیت > VoiceOver > نیویگیشن اسٹائل پر جائیں، پھر ذیل میں سے ایک کو منتخب کریں:
فلیٹ: جب آپ آگے اور پیچھے جائیں کمانڈ کا استعمال کرتے ہیں تو VoiceOver اسکرین پر ہر آئٹم کے ذریعے ترتیب وار حرکت کرتا ہے۔
گروپ کیا گیا: VoiceOver اسکرین کے آئٹم اور آئٹم کے گروپ کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔ گروپ میں منتقل ہونے کے لیے دو انگلی سے دائیں طرف سوائپ کا استعمال کریں۔ گروپ سے باہر نکلنے کے لیے دو انگلی سے بائیں طرف سوائپ کا استعمال کریں۔
اسکرین ٹچ کرنے اور آئٹم منتخب کرنے کے درمیان تاخیر سیٹ کرنا
آپ اسکرین کو ٹچ کرنے اور VoiceOver کے ذریعے آپ کے ٹچ کیے گئے آئٹم کو منتخب کرنے کے درمیان کے وقت کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اس قدر کو بڑھانے سے حادثاتی ٹچ کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
سیٹنگ
> رسائیت > VoiceOver پر جائیں، “انتخاب سے پہلے تاخیر” پر ٹیپ کریں، پھر تاخیر کو بڑھانے یا کم کرنے کے لیے
یا
پر ٹیپ کریں۔
VoiceOver ویژوئل کو ایڈجسٹ کرنا
سیٹنگ
> رسائیت > VoiceOver پر جائیں، پھر ذیل میں سے کوئی چالو کریں:
بڑا کرسر: اگر آپ کو منتخب شدہ آئٹم کے ارد گرد آؤٹ لائن دیکھنے میں دشواری ہوتی ہے تو آپ آؤٹ لائن کو بڑا اور موٹا کر سکتے ہیں۔
کیپشن پینل: VoiceOver کے ذریعے بولے جانے والے متن کو اسکرین کے نچلے حصے میں ڈسپلے کیا جاتا ہے۔
iPad پر کہیں سے بھی VoiceOver کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے فوری سیٹنگ کا استعمال کرنا
VoiceOver چالو ہونے پر آپ دو انگلی سے چار بار ٹیپ کر کے “فوری سیٹنگ” تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
“فوری سیٹنگ” کو حسب خواہش بنانے کے لیے درج ذیل کام کریں:
سیٹنگ
> رسائیت > VoiceOver > فوری سیٹنگ پر جائیں۔اپنی مطلوبہ سیٹنگ منتخب کریں یا سیٹنگ کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے
کو ڈریگ کریں۔
VoiceOver کی سیٹنگ ری سیٹ کرنا
اپنے iPad پر سیٹنگ ایپ
پر جائیں۔رسائیت پر ٹیپ کریں پھر VoiceOver پر ٹیپ کریں۔
“VoiceOver کی سیٹنگ ری سیٹ کریں“ پر ٹیپ کریں۔ (آپ کو نیچے تک اسکرول کرنا پڑ سکتا ہے۔)
VoiceOver کمانڈ ری سیٹ کرنا
اپنے iPad پر سیٹنگ ایپ
پر جائیں۔“رسائیت” پر ٹیپ کریں، VoiceOver پر ٹیپ کریں پھر” کمانڈ” پر ٹیپ کریں۔
“VoiceOver کمانڈ ری سیٹ کریں” پر ٹیپ کریں۔